كِتَابُ الْجِهَادِ جہاد کا بیان سمندری جہاد کا بیان
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کی راہ میں سمندر میں جنگ کرے اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ اس کی راہ میں کون لڑ رہا ہے، تو اس نے اپنی تمام اطاعت کا حق اللہ تعالیٰ کو ادا کر دیا، اور جنّت کو مکمل طور پر اس سے مانگ لیا، اور جہنم سے پوری طرح بھاگ گیا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 336، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2964، والطبراني فى «الصغير» برقم: 247
قال الهيثمي: وفيه عمر بن الصبح وهو متروك، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (5 / 281)» حكم: إسناده ضعيف
|