كِتَابُ الْجِهَادِ جہاد کا بیان جہاد فی سبیل اللہ کے احکام کا بیان
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی سریہ بھیجتے تو یوں کہتے: ”اللہ کے نام کے ساتھ جنگ کرو، اور اللہ کی راہ میں جنگ کرو، جو شخص اللہ کے ساتھ کفر کرے اس کے ساتھ جنگ کرو۔ خیانت نہ کرو، دھوکہ نہ دو، مثلہ نہ کرو، کسی بچے اور بوڑھے کو قتل نہ کرو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 514، والبزار فى «مسنده» برقم: 3122، وأما حديث أنس بن مالك أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4192، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2614، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4058، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17402»
حكم: إسناده صحيح
|