كِتَابُ الْجِهَادِ جہاد کا بیان سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ کی عجز و انکساری کا بیان
روح بن زنباع کہتے ہیں: میں سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ کے پاس گیا، اس وقت وہ بیت المقدس کے امیر تھے اور وہ اپنے گھوڑے کے لیے توڑی اور جَو کے چھلکے اتار رہے تھے۔ میں نے کہا: اے امیر صاحب! کیا تمہارا یہ کام کرنے کے لیے تمہیں کوئی آدمی نہیں مل سکا؟ تو وہ کہنے لگے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”جو شخص اپنے گھوڑے کے لیے اللہ کی راہ میں جَو کو صاف کرے، پھر اس کو تیار کر کے اس کے ساتھ لٹکا دے، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ہر جَو کے بدلے ایک نیکی لکھ دیتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 2791، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17229، 17230، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1254، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1133، والطبراني فى «الصغير» برقم: 14، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2439»
حكم: إسناده صحيح
|