نیکی اور سلوک کے مسائل نیکی میں ہمسایوں کا (خاص) خیال رکھنے کے متعلق۔
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میرے دوست صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے وصیت کی کہ جب تو گوشت پکائے تو شوربا زیادہ رکھ اور اپنے ہمسایہ کے گھر والوں کو دیکھ اور انہیں اس میں سے دے۔
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ احسان اور نیکی کو مت کم سمجھو (یعنی ہر چھوٹے بڑے احسان میں ثواب ہوتا ہے) اور یہ بھی ایک احسان ہے کہ تو اپنے بھائی سے کشادہ پیشانی کے ساتھ ملے۔
|