مختصر صحيح مسلم
نیکی اور سلوک کے مسائل
نیکی میں ہمسایوں کا (خاص) خیال رکھنے کے متعلق۔
حدیث نمبر: 1782
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ احسان اور نیکی کو مت کم سمجھو (یعنی ہر چھوٹے بڑے احسان میں ثواب ہوتا ہے) اور یہ بھی ایک احسان ہے کہ تو اپنے بھائی سے کشادہ پیشانی کے ساتھ ملے۔