نیکی اور سلوک کے مسائل غیبت کرنے کی ممانعت میں۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ بیشک محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں یہ نہ بتلاؤں کہ بہتان قبیح کیا چیز ہے؟ وہ چغلی ہے جو لوگوں میں عداوت ڈالے۔ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آدمی سچ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے نزدیک سچا لکھا جاتا ہے اور جھوٹ بولتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے نزدیک جھوٹا لکھ لیا جاتا ہے۔
|