نیکی اور سلوک کے مسائل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ ”اللہ تعالیٰ نے ماں کی نافرمانی کو حرام قرار دیا ہے۔
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ عزوجل نے تم پر ماؤں کی نافرمانی، لڑکیوں کا زندہ گاڑھ دینا (جیسے کفار کیا کرتے تھے) اور نہ دینا (اس کو جس کا دینا ہے مال ہوتے ہوئے) اور مانگنا (اس چیز کا جس کے مانگنے کا حق نہیں) کو تم پر حرام کر دیا ہے۔ اور تین باتوں کو برا جانتا ہے (گو اتنا گناہ نہیں جتنا پہلی تین باتوں میں ہے) بےفائدہ بولنا اور بہت زیادہ سوال کرنا اور مال کو برباد کرنا۔
|