نیکی اور سلوک کے مسائل صلہ رحمی کرنا عمر کو بڑھاتا ہے۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ جس شخص کو یہ پسند ہو کہ اس کی روزی بڑھے اور اس کی عمردراز ہو تو اپنے ناطے کو ملائے۔ (یعنی رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے)۔
|