دیگر صحابہ کی فضیلت کا بیان قبیلہ دوس کے متعلق جو کچھ ذکر کیا گیا۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ طفیل رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی آئے اور کہنے لگے کہ اے اللہ کے رسول! (قبیلہ) دوس نے کفر اختیار کیا ہے اور مسلمان ہونے سے انکار کیا تو دوس کے لئے بددعا کیجئے۔ کہا گیا کہ دوس کے لوگ تباہ ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے اللہ! دوس کو ہدایت کر اور ان کو میرے پاس لے کر آ۔
|