دیگر صحابہ کی فضیلت کا بیان سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم زید بن حارثہ کو زید بن محمد کہا کرتے تھے (اس وجہ سے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو منہ بولا بیٹا کہا تھا)، یہاں تک کہ قرآن میں اترا کہ ”ان کو ان کے باپوں کی طرف نسبت کر کے پکارو اور یہی اللہ تعالیٰ کے نزدیک اچھا ہے“ (الاحزاب: 5)۔
|