دیگر صحابہ کی فضیلت کا بیان سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی فضیلت کا بیان۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء میں (قضائے حاجت کے لئے) گئے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے وضو کا پانی رکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب باہر نکلے تو پوچھا کہ یہ پانی کس نے رکھا ہے؟ لوگوں نے یا میں نے کہا کہ ابن عباس نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے اللہ! اس کو دین میں سمجھ عطا فرما۔
|