تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ البقرہ तफ़्सीर क़ुरआन “ तफ़्सीर सूरह अल-बक़रह ” اللہ تعالیٰ کے قول ”اور بعض لوگ وہ بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں نیکی عطا فرما .... الآیۃ“ (سورۃ البقرہ: 201) کے بیان میں۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یوں دعا فرمایا کرتے تھے: ”اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں نیکی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں عذاب جہنم سے نجات دے۔“
|