تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ البقرہ तफ़्सीर क़ुरआन “ तफ़्सीर सूरह अल-बक़रह ” اللہ تعالیٰ کے قول ”جس آیت کو ہم منسوخ کر دیں یا بھلا دیں تو اس سے بہتر یا اس جیسی اور لاتے ہیں“ (سورۃ البقرہ: 118) کے بیان میں۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہم سب میں سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بڑے قاری ہیں اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سب سے عمدہ قاضی ہیں اور ہم سیدنا ابی رضی اللہ عنہ کی ایک بات نہیں مانتے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں تو قرآن کی کسی آیت کی تلاوت نہ چھوڑوں گا جس کو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے اور بیشک قرآن میں اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے کہ ”جس آیت کو ہم منسوخ کر دیں یا بھلا دیں تو ....“ (سورۃ البقرہ: 118)
|