تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ البقرہ तफ़्सीर क़ुरआन “ तफ़्सीर सूरह अल-बक़रह ” اللہ تعالیٰ کا قول ”یہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی اولاد ہے (نہیں بلکہ) وہ پاک ہے“ (سورۃ البقرہ: 116)۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ ”بنی آدم مجھے جھٹلاتا ہے حالانکہ اس کو یہ نہ چاہیے تھا اور بنی آدم نے مجھے گالی دی اور یہ بات اس کو زیب نہ دیتی تھی۔ جھوٹا تو یوں بنایا کہ وہ کہتا ہے کہ میں ان کو مرنے کے بعد قیامت کے دن اصلی حالت پر نہیں اٹھا سکتا اور گالی دینا یہ ہے کہ وہ کہتا ہے کہ میری اولاد ہے حالانکہ میں اس بات سے مبرا اور پاک ہوں کہ کسی کو اپنی بیوی یا اولاد بناؤں (سب میرے بندے اور غلام ہیں)۔“
|