تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ البقرہ तफ़्सीर क़ुरआन “ तफ़्सीर सूरह अल-बक़रह ” اللہ تعالیٰ کے قول ”اللہ کا شریک کسی کو مت بناؤ! حالانکہ تم جانتے ہو“ (سورۃ البقرہ: 22)۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ کون سا ہے؟ تو آپ نے فرمایا: ”یہ کہ تو کسی کو اللہ کا شریک بنائے حالانکہ اس (اللہ) نے تجھے پیدا کیا ہے۔“ میں نے کہا بیشک یہ بڑا گناہ ہے۔ میں نے پوچھا پھر اس کے بعد کون سا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی اولاد کو اس خوف سے قتل کرنا کہ اس کو کھلانا پڑے گا۔“ (یہیں سے فیملی پلاننگ کا رد ہوتا ہے) میں نے پوچھا پھر اس کے بعد کون سا گناہ؟ فرمایا: ”اپنے پڑوسی کی بیوی سے بدکاری کرنا۔“
|