تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ البقرہ तफ़्सीर क़ुरआन “ तफ़्सीर सूरह अल-बक़रह ” اللہ تعالیٰ کے قول ”اور ہم نے تم سے کہا کہ اس بستی میں داخل ہو جاؤ“ کے بیان میں۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنی اسرائیل کو یہ حکم دیا گیا تھا ”اور شہر کے دروازے میں جھک کر سجدہ کرتے ہوئے داخل ہوں اور زبان سے حطّۃ کہو“ (یعنی گناہوں کی مغفرت چاہتے ہیں) تو وہ گھسٹ گھسٹ کر اور بجائے حطّۃ کے حنطۃ، حبّہ فی شعرۃٍ (دانہ بالی کے اندر) کہتے ہوئے داخل ہوئے۔
|