ظلم اور مال غصب کرنے کے بیان میں ज़ुल्म और दौलत हड़पने के बारे में اس شخص کا گناہ جو (کسی شخص کی کچھ) زمین زبردستی لے لے۔
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص کسی کی کچھ زمین زبردستی لے لے گا تو قیامت کے دن اس زمین کے ساتوں طبقے، طوق بنا کر اس (ظالم) کی گردن میں ڈال دیے جائیں گے۔“
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص (کسی کی) کچھ زمین ناحق لے لے گا تو وہ قیامت کے دن اس میں اس کے ساتویں طبقہ تک دھنسایا جائے گا۔“
|