ظلم اور مال غصب کرنے کے بیان میں ज़ुल्म और दौलत हड़पने के बारे में جس شخص نے کسی پر ظلم کیا ہو اور مظلوم اس کو معاف کر دے تو کیا (یہ ضروری ہے کہ) ظالم اپنے ظلم کو بیان کرے؟
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے اپنے بھائی کی آبرو یا کسی اور چیز کے متعلق ظلم کیا ہو اس کو چاہیے کہ آج اس سے معاف کروا لے، قبل اس کے کہ دینار و درہم نہ رہے (کیونکہ قیامت کے دن) اگر اس کا کوئی عمل صالح ہو گا تو اس سے بقدر اس کے ظلم کے لے لیا جائے گا اور اگر اس کے پاس نیکیاں نہ ہوں گی تو اس مظلوم کی بدیاں لے کر اس پر ڈال دی جائیں گی۔“ (نعوذ بااﷲ من ذلک)۔
|