مختصر صحيح بخاري
ظلم اور مال غصب کرنے کے بیان میں
اس شخص کا گناہ جو (کسی شخص کی کچھ) زمین زبردستی لے لے۔
حدیث نمبر: 1120
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص (کسی کی) کچھ زمین ناحق لے لے گا تو وہ قیامت کے دن اس میں اس کے ساتویں طبقہ تک دھنسایا جائے گا۔“