ظلم اور مال غصب کرنے کے بیان میں ज़ुल्म और दौलत हड़पने के बारे में ایک مسلمان دوسرے مسلمان پر ظلم نہ کرے اور نہ اس کو رسوا کرے۔
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان مسلمان کا بھائی ہے لہٰذا وہ اس پر ظلم نہ کرے اور نہ اس کو رسوا کرے اور جو شخص اپنے بھائی کی حاجت روائی میں مصروف رہتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی حاجت روائی کرتا ہے اور جو شخص کسی مسلمان سے کوئی مصیبت دور کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر سے قیامت کی مصیبتوں میں سے اس کی مصیبت کو دور کرتا ہے اور جو شخص کسی مسلمان کا عیب چھپاتا ہے تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کا عیب پوشیدہ رکھے گا۔“
|