نماز کے اوقات کا بیان नमाज़ के समय के बारे में وقت کے چلے جانے کے بعد (قضاء نماز کے لیے بھی) اذان کہنا۔ “ समय बीतने के बाद क़ज़ा नमाज़ के लिए अज़ान देना ”
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے ایک شب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سفر کیا تو بعض لوگوں نے کہا کہ کاش آپ صلی اللہ علیہ وسلم اخیر شب میں مع ہم سب لوگوں کے آرام فرماتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں ڈرتا ہوں کہ کہیں تم نماز (فجر) سے (غافل ہو کر) سو جاؤ۔ چنانچہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بولے کہ میں تم سب کو جگا دوں گا۔ لہٰذا سب لیٹے رہے اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اپنی پیٹھ اپنی اونٹنی سے ٹیک کر بیٹھ گئے مگر ان پر بھی نیند غالب آ گئی اور وہ بھی سو گئے۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسے وقت بیدار ہوئے کہ آفتاب کا کنارا نکل آیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بلال! تمہارا کہنا کہاں گیا؟“ انھوں نے عرض کی کہ ایسی نیند میرے اوپر کبھی نہیں ڈالی گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(سچ ہے) اللہ نے تمہاری جانوں کو جس وقت چاہا قبض کر لیا اور جس وقت چاہا واپس کیا، اے بلال! اٹھو اور لوگوں میں نماز کے لیے اذان دے دو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو فرمایا اور جب آفتاب بلند ہو گیا اور سفید ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور نماز پڑھی۔
|