وصايا رسول الله صلى الله عليه وسلم وصایائے نبوی रसूल अल्लाह ﷺ की वसीयतें تقوی، جہاد اور ذکر و تلاوت کی وصیت “ तक़वा , जिहाद , क़ुरआन पढ़ने और अल्लाह तआला को याद करने की वसीयत ”
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی میرے پاس آیا اور کہا: مجھے کوئی وصیت کریں۔ میں نے کہا: تو نے جو سوال مجھ سے کیا ہے، میں نے تجھ سے پہلے یہی سوال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تھا (اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا): ”میں تجھے اللہ سے ڈرنے کی نصیحت کرتا ہوں کیونکہ یہ ہر چیز کی بنیاد ہے، جہاد کو لازم پکڑ کہ وہ اسلام کی رہبانیت ہے اور اللہ تعالیٰ ٰ کے ذکر اور قرآن مجید کی تلاوت کا اہتمام کیا کر کیونکہ وہ آسمان میں تیرے لیے باعث رحمت اور زمین میں تیرے لیے باعث تذکرہ ہیں۔“
|