وصايا رسول الله صلى الله عليه وسلم وصایائے نبوی रसूल अल्लाह ﷺ की वसीयतें سلام عام کرنا، کھانا کھلانا اور اللہ تعالیٰ سے شرمانا “ सलाम को आम करना , खाना खिलाना और अल्लाह तआला से शर्माना ”
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک قوم کی طرف بھیجا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی وصیت فرما دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سلام کو عام کرو، کھانا کھلاؤ، اللہ تعالیٰ سے اتنا حیاء کرو جتنا کہ تم اپنے گھر کے آدمی سے کرتے ہو، جب گناہ ہو جائے تو ( اس کا اثر ختم کرنے کے لیے) فوراً نیکی کرو اور حسب استطاعت اپنے اخلاق کو اچھا بناؤ۔“
|