قرآن و تفسیر کا بیان क़ुरआन और उसकी तफ़्सीर جس کے لئے اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ فرمائے “ जिस के लिए अल्लाह तआला भलाई का इरादा कर ले ”
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما نے (مدینہ میں) منبر پر فرمایا: اے لوگو! جسے اللہ دے اسے روکنے والا کوئی نہیں اور جس سے اللہ روک لے، اسے دینے والا کوئی نہیں اور کسی بزرگی والے کی بزرگی اسے نفع نہیں دیتی۔ جس کے ساتھ اللہ خیر کا ارادہ کرتا ہے اسے دین کا تفقہ (سوجھ بوجھ) عطا فرماتا ہے۔ پھر انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس منبر پر یہ کلمات سنے ہیں۔
تخریج الحدیث: «521- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 900/2، 901ح 1732، ك 46 ب 2 ح 8) التمهيد 78/23، الاستذكار: 1669، و أخرجه البخاري فى الادب المفرد (666) من حديث مالك به، من رواية يحيي بن يحيي۔ وجاء فى الأصل: ”عن عبد بن كعب“ وهو خطأ.»
|