لباس سے متعلق مسائل पोशाक और पहनना ओढ़ना عورتوں کے لئے ٹخنوں سے نیچے کپڑا لٹکانا ضروری ہے “ औरतों को टख़नों से निचे कपड़ा लटकाना ज़रूरी है ”
صفیہ بنت ابی عبید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ازار کا ذکر کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: یا رسول اللہ! عورت کا کیا ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ایک بالشت ازار لٹکا لے۔“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: پھر تو پاؤں ننگے ہو جائیں گے!؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر ایک ہاتھ لٹکالے۔ اس سے زیادہ نہ لٹکائے۔“
تخریج الحدیث: «523- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 915/2 ح 1765، ك 48 ب 6 ح 13) التمهيد 147/24، الاستذكار: 1697، و أخرجه أبوداود (4117) من حديث مالك به و صححه ابن حبان (الموارد: 1451)، وفي رواية يحيي: ”لا تزيد عليه“.»
|