لباس سے متعلق مسائل पोशाक और पहनना ओढ़ना مردوں کے لئے ریشمی، زرد رنگ کے کپڑے اور سونے کی انگوٹھی پہننے کی ممانعت “ मर्दों को रेशमी और नारंगी ( भगवा ) रंग के कपड़े और सोना पहनना मना है ”
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشمی کپڑے، زرد رنگ سے رنگے ہوئے کپڑے، سونے کی انگوٹھی پہننے سے اور رکوع میں قرأت کرنے (یعنی رکوع میں قرآن پڑھنے) سے منع فرمایا ہے۔ ابوالحسن (القابسی) نے کہا: یہ کتاب الجامع کے الفاظ ہیں اور کتاب الصلاۃ میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشمی لباس پہننے سے منع فرمایا ہے اور اس میں یہ بھی ہے کہ رکوع میں قرأت قرآن سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «261- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 80/1 ح 173، ك 3 ب 6 ح 28 [كتاب الصلوٰاة] بلفظ: ”عن على بن أبى طالب أن رسول الله ﷺ نهي عن لبس القسي و عن تختم الذهب و عن قراءة القرآن فى الركوع۔“) التمهيد 111/16، الاستذكار:152، وأخرجه مسلم (2078) من حديث مالك به بلفظ: ”أن رسول الله ﷺ نهي عن لبس القسي و المعصفر وعن تختم الذهب وعن قراءة القرآن فى الركوع“ ورواه النسائي (191/8 ح 5271) من حديث ابن القاسم عن مالك به مختصرا.»
|