لباس سے متعلق مسائل पोशाक और पहनना ओढ़ना سونے کی انگوٹھی پہننے کی حرمت “ सोने की अंगूठी पहनना मना है ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سونے کی انگوٹھی پہنتے تھے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے اور اسے پھینک دیا اور فرمایا: ”میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا۔“ تو لوگوں نے بھی اپنی (سونے کی) انگوٹھیاں پھینک دیں۔
تخریج الحدیث: «291- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 936/2 ح 1807، ك 49 ب 12 ح 37) التمهيد 95/17، الاستذكار: 1742، و أخرجه البخاري (5867) من حديث مالك به.»
|