لباس سے متعلق مسائل पोशाक और पहनना ओढ़ना ازار لٹکانے والوں کے لئے وعید “ लुंगी लटकाने वालों के बारे में ”
العلاء کے والد (عبدالرحمٰن بن یعقوب) سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے ازار کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: میں تجھے علم کے ساتھ بتاتا ہوں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: مومن کا ازار آدھی پنڈلیوں تک ہوتا ہے، اس سے لے کر ٹخنوں تک کوئی حرج نہیں ہے، اس سے جو نیچے ہو گا تو وہ آگ میں ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی: جو شخص تکبر سے اپنا ازار گھسیٹے گا تو قیامت کے دن اللہ اسے (نظر رحمت سے) نہیں دیکھے گا۔
تخریج الحدیث: «138- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 914/2، 915 ح 1764، ك 48 ب 5 ح 12) التمهيد 225/20، الاستذكار:1696، و أخرجه ابن حبان (الاحسان: 5423) من حديث مالك به و أبوداود (4093) من حديث العلاء به.»
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”اللہ قیامت کے دن اس شخص کو (نظر رحمت سے) نہیں دیکھے گا جو اپنا کپڑا تکبر سے گھسیٹ کے چلتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «165- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 914/2 ح 1763، ك 48 ب 5 ح 11، نحوالمعني) التمهيد 244/3، الاستذكار:1695، و أخرجه البخاري (5783، 5791) ومسلم (2085/42) من حديث مالك به.»
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص تکبر کے ساتھ اپنا کپڑا گھسیٹتا ہے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے (نظر رحمت سے) نہیں دیکھے گا۔“
تخریج الحدیث: «290- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 914/2 ح 1761، ك 48 ب 5 ح 9) التمهيد 117/17، الاستذكار: 1693، و أخرجه ابوالقاسم الجوهري فى مسند الموطأ (477/414) من طريق القعنبي عن مالك به و صححه ابن حبان (الاحسان: 5681/5652) من حديث عبداللٰه بن دينار به.»
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص تکبر سے اپنا ازار گھسیٹ کر چلے گا تو اللہ اسے قیامت کے دن (نظر رحمت سے) نہیں دیکھے گا۔“
تخریج الحدیث: «358- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 914/2 ح 1761، ك 48 ب 5 ح 10) التمهيد 117/17، الاستذكار: 1693، وأخرجه البخاري (5788) من حديث مالك به.»
|