لباس سے متعلق مسائل पोशाक और पहनना ओढ़ना جس لباس سے بے حیائی واضح ہو اس کی ممانعت “ जिन कपड़ों में बेशर्मी हो पहनना मना है ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو پہناووں اور دو سودوں سے منع فرمایا ہے: دو سودے تو ملامسہ اور منابذہ ہیں اور (دو پہناووں سے مراد یہ ہے کہ) کوئی آدمی ایک کپڑے میں گھٹنے کھڑے کر کے اس طرح بیٹھے کہ اس کی شرمگاہ پر کوئی کپڑا نہ ہو اور کوئی شخص ایک کپڑے میں اس طرح اشتمال کرے کہ اس کا ایک کندھا ننگا ہو۔
تخریج الحدیث: «357- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 917/2 ح 1769، ك 48 ب 8 ح 17) التمهيد 34/18، الاستذكار: 1701، وأخرجه البخاري (5821) من حديث مالك به، ورواه مسلم (1511) من حديث ابي الزناد به مختصرا جدا.»
سیدنا جابر بن عبداللہ السلمی (الانصاری رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ آدمی بائیں ہاتھ سے کھائے یا ایک جوتی میں چلے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشتمال صماء (سر سے پاوں تک ایک کپڑا لپیٹنے) سے یا ایک کپڑے سے گوٹھ مارنا جس سے شرمگاہ ننگی رہے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «104- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 922/2 ح 776، ك 49 ب 4 ح 5) التمهيد 165/12، الاستذكار: 1708، و أخرجه مسلم (2099/70) من حديث مالك ورواه (2099/72) من حديث الليث بن سعد عن ابي الزبير به.»
|