لباس سے متعلق مسائل पोशाक और पहनना ओढ़ना مردوں کے لئے ریشم کا لباس پہننا جائز نہیں ہے “ मर्दों को रेशमी कपड़ा पहनना जाइज़ नहीं ”
اور اسی سند کے ساتھ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مسجد کے دروازے کے پاس ایک ریشمی کپڑا بکتے ہوئے دیکھا تو کہا: یا رسول اللہ! اگر آپ اسے خرید لیں تو جمعہ کے دن اور جب آپ کے پاس کوئی وفد آئے تو پہن لیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تو وہی شخص پہنتا ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے۔“ پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ریشم کے کپڑے (مال غنیمت میں) لائے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک کپڑا سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیا۔ عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! آپ نے مجھے یہ کپڑا دیا ہے حالانکہ آپ نے عطارد کے کپڑے کے بارے میں جو ارشاد فرمایا تھا؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمھیں یہ کپڑا پہننے کے لئے نہیں دیا۔“ پھر عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے مکہ میں اپنے مشرک بھائی کو یہ کپڑا پہننے کے لئے دے دیا۔
تخریج الحدیث: «252- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 917/2 , 918 ح 1770، ك 48 ب 8 ح 18 , وعنده: لم أكسكها) التمهيد 239/14، الاستذكار:1702، أخرجه البخاري (886، 2612) و مسلم (2068/6) من حديث مالك به.»
|