كتاب فضائل القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: قرآن کریم کے مناقب و فضائل 12. باب مَا جَاءَ فِي الْمُعَوِّذَتَيْنِ باب: معوذتین (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) کی فضیلت کا بیان۔
عقبہ بن عامر جہنی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مجھ پر ایسی آیات نازل کی ہیں جیسی (کبھی) نہیں دیکھی گئی ہیں، وہ یہ ہیں: «قل أعوذ برب الناس» آخر سورۃ تک اور «قل أعوذ برب الفلق» آخر سورۃ تک“۔
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/المسافرین 46 (814)، سنن النسائی/الافتتاح 46 (955) (تحفة الأشراف: 9948)، و مسند احمد (4/144، 150، 151، 152) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عقبہ بن عامر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ ہر نماز کے بعد معوذتین پڑھا کروں۔
یہ حدیث حسن غریب ہے۔ تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الصلاة 361 (1523)، سنن النسائی/السھو 80 (1337)، سنن ابی داود/ الاستعاذة 1 (5441) (تحفة الأشراف: 9940)، و مسند احمد (4/201) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (1514)، صحيح أبي داود (1363)، التعليق على ابن خزيمة (755)
|