كتاب فضائل القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: قرآن کریم کے مناقب و فضائل 4. باب مَا جَاءَ فِي آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ باب: سورۃ البقرہ کی آخری آیات کی فضیلت کا بیان۔
ابومسعود انصاری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے رات میں سورۃ البقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھیں وہ اس کے لیے کافی ہو گئیں“ ۱؎۔
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/فضائل القرآن 10 (5009)، صحیح مسلم/المسافرین 43 (807)، سنن ابی داود/ الصلاة 326 (1397)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 183 (1369) (تحفة الأشراف: 9999)، و مسند احمد (4/118)، سنن الدارمی/الصلاة 170 (1528) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی یہ دونوں آیتیں ہر برائی اور شیطان کے شر سے اس کی حفاظت کریں گی۔ قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (1263)
نعمان بن بشیر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان پیدا کرنے سے دو ہزار سال پہلے ایک کتاب لکھی، اس کتاب کی دو آیتیں نازل کیں اور انہیں دونوں آیتوں پر سورۃ البقرہ کو ختم کیا، جس گھر میں یہ دونوں آیتیں (مسلسل) تین راتیں پڑھی جائیں گی ممکن نہیں ہے کہ شیطان اس گھر کے قریب آ سکے“۔
یہ حدیث حسن غریب ہے۔ تخریج الحدیث: «سنن النسائی/عمل الیوم واللیلة 279 (967) (تحفة الأشراف: 11644) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، الروض النضير (886)، التعليق الرغيب (2 / 219)، المشكاة (2145)
|