كتاب فضائل القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: قرآن کریم کے مناقب و فضائل 6. باب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ سُورَةِ الْكَهْفِ باب: سورۃ الکہف کی فضیلت کا بیان۔
براء رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی سورۃ الکہف پڑھ رہا تھا کہ اسی دوران اس نے اپنے چوپائے (سواری) کو دیکھا کہ وہ (اپنے کھونٹے پر) ناچنے اور اچھل کود کرنے لگا۔ اس نے نظر (ادھر ادھر) دوڑائی تو اسے ایک بدلی سی نظر آئی، پھر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور اس (واقعہ) کا آپ سے ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ سکینت (طمانینت) تھی جو قرآن کی وجہ سے یا قرآن پڑھنے پر نازل ہوئی“۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں اسید بن حضیر سے بھی روایت ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/المناقب 25 (3614)، وتفسیر سورة الفتح 4 (4839)، وفضائل القرآن 11 (5011)، صحیح مسلم/المسافرین 36 (795) (تحفة الأشراف: 1872) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابو الدرداء رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے سورۃ الکہف کی ابتدائی تین آیات پڑھیں وہ دجال کے فتنہ سے بچا لیا گیا“ ۱؎۔
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/المسافرین 44 (809)، سنن ابی داود/ الملاحم 14 (4323) (تحفة الأشراف: 10963) (صحیح) (مؤلف کے الفاظ ”ثلاث آیات“ کے ساتھ یہ روایت شاذ ہے، مؤلف کے سوا سب کے یہاں ”عشر آیات“ ہی کے الفاظ ہیں)»
وضاحت: ۱؎: یعنی اس کی موجودگی میں دجال کا ظہور ہو بھی جائے تو بھی وہ اللہ کی رحمت اور ان آیات کی برکت سے وہ دجال کے فتنہ سے محفوظ رہے گا۔ قال الشيخ الألباني: صحيح بلفظ: " من حفظ عشر آيات...... "، وهو بلفظ الكتاب شاذ، الصحيحة (582)، الضعيفة (1336) // صحيح الجامع الصغير (6201)، ضعيف الجامع الصغير (5765) //
اس سند سے بھی اسے ابوالدرداء رضی الله عنہ نے اسی سند کے ساتھ اسی طرح روایت کی ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر ماقبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح بلفظ: " من حفظ عشر آيات...... "، وهو بلفظ الكتاب شاذ، الصحيحة (582)، الضعيفة (1336) // صحيح الجامع الصغير (6201)، ضعيف الجامع الصغير (5765) //
|