كتاب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: ایام فتن کے احکام اور امت میں واقع ہونے والے فتنوں کی پیش گوئیاں 50. باب باب: جہجاہ نامی غلام کی حکمرانی کے بارے میں پیش گوئی۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات اور دن اس وقت تک باقی رہیں گے (یعنی قیامت نہیں آئے گی) یہاں تک کہ جہجاہ نامی ایک غلام بادشاہت کرے گا“۔
یہ حدیث حسن غریب ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الفتن 18 (2911) (تحفة الأشراف: 14267)، و مسند احمد (2/329) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (2441)
|