كتاب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: ایام فتن کے احکام اور امت میں واقع ہونے والے فتنوں کی پیش گوئیاں 46. باب مَا جَاءَ فِي الْخُلَفَاءِ باب: خلفاء کا بیان۔
جابر بن سمرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بعد بارہ امیر (خلیفہ) ہوں گے“، پھر آپ نے کوئی ایسی بات کہی جسے میں نہیں سمجھ سکا، لہٰذا میں نے اپنے قریب بیٹھے ہوئے آدمی سے سوال کیا تو اس نے کہا کہ آپ نے فرمایا: ”یہ بارہ کے بارہ (خلیفہ) قبیلہ قریش سے ہوں گے“۔
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 2193) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (1075)
اس سند سے بھی جابر بن سمرہ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔
۱- جابر بن سمرہ سے کئی سندوں سے یہ حدیث مروی ہے، ۲- یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے، جابر بن سمرہ سے ابوبکر بن ابوموسیٰ کی روایت کی وجہ سے غریب ہے، ۳- اس باب میں ابن مسعود اور عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔ تخریج الحدیث: «* تخريج (م): انظر ماقبلہ (تحفة الأشراف: 2209) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (1075)
|