كتاب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: ایام فتن کے احکام اور امت میں واقع ہونے والے فتنوں کی پیش گوئیاں 40. باب مَا جَاءَ فِي قِتَالِ التُّرْكِ باب: ترکوں سے لڑائی کا بیان۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی یہاں تک کہ تم ایسی قوم سے لڑو جس کے جوتے بال کے ہوں گے، اور قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی یہاں تک کہ تم ایسی قوم سے لڑو جس کے چہرے تہہ بہ تہہ جمی ہوئی ڈھالوں کے مانند ہوں گے۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں ابوبکر صدیق، بریدہ، ابوسعید، عمرو بن تغلب اور معاویہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الجھاد 95 (2928)، و 96 (2929)، والمناقب 25 (3587، 3590)، صحیح مسلم/الفتن 18 (2912)، سنن ابی داود/ الملاحم 9 (4303، 4304)، سنن النسائی/الجھاد 42 (3197)، سنن ابن ماجہ/الفتن 36 (4096) (تحفة الأشراف: 13125)، و مسند احمد (2/239، 300، 319، 338، 475، 493، 530) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|