كتاب الطب عن رسول اللَّهِ صلى الله عليه وسلم کتاب: طب (علاج و معالجہ) کے احکام و مسائل 5. باب مَا جَاءَ فِي الْحَبَّةِ السَّوْدَاءِ باب: کلونجی (شونیز) کا بیان۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ اس کالے دانہ (کلونجی) کو لازمی استعمال کرو اس لیے کہ اس میں «سام» کے علاوہ ہر بیماری کی شفاء موجود ہے، «سام» موت کو کہتے ہیں“۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں بریدہ، ابن عمر اور عائشہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں، ۳- «الحبة السوداء»، «شونيز» (کلونجی) کو کہتے ہیں۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الطب 7 (5688)، صحیح مسلم/السلام 29 (2215)، سنن ابن ماجہ/الطب 6 (3447) (تحفة الأشراف: 15148)، و مسند احمد (2/241، 261، 268، 343، 389، 423، 468، 484، 504، 510، 538) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3447)
|