كتاب الأشربة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل 20. باب مَا جَاءَ أَنَّ سَاقِيَ الْقَوْمِ آخِرُهُمْ شُرْبًا باب: ساقی (پلانے والا) سب سے آخر میں پیئے گا؟
ابوقتادہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پلانے والے کو سب سے آخر میں پینا چاہیئے“۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں ابن ابی اوفی سے بھی روایت ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/المساجد 55 (681)، (في سیاق طویل) سنن ابن ماجہ/الأشربة 26 (3434)، (تحفة الأشراف: 12086)، و مسند احمد (5/303) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3434)
|