كتاب الأشربة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل 19. باب مَا جَاءَ أَنَّ الأَيْمَنَ أَحَقُّ بِالشَّرَابِ باب: دائیں طرف والے مشروب کے زیادہ مستحق ہیں۔
انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دودھ پیش کیا گیا جس میں پانی ملا ہوا تھا، آپ کے دائیں طرف ایک اعرابی تھا اور بائیں ابوبکر رضی الله عنہ، آپ نے دودھ پیا، پھر (بچا ہوا دودھ) اعرابی کو دیا اور فرمایا: ”دائیں طرف والا زیادہ مستحق ہے“۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں ابن عباس، سہل بن سعد، ابن عمر اور عبداللہ بن بسر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأشربة 14 (5613)، و 18 (5719) والشرب 1 (2352)، والہبة 4 (2571)، صحیح مسلم/الأشربة 17 (2029)، سنن ابی داود/ الأشربة 19 (3726)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 22 (3425)، (تحفة الأشراف: 1574)، و موطا امام مالک/صفة النبي ﷺ 9 (17)، و مسند احمد (3/110، 113، 197)، سنن الدارمی/الأشربة 18 (2162) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3425)
|