كتاب الأشربة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل 8. باب مَا جَاءَ فِي الْحُبُوبِ الَّتِي يُتَّخَذُ مِنْهَا الْخَمْرُ باب: ان غلوں اور پھلوں کا بیان جن سے شراب بنائی جاتی ہے۔
نعمان بن بشیر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گیہوں، جو، کھجور، کشمش، اور شہد سے شراب بنائی جاتی ہے“ ۱؎۔
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ۲- اس باب میں ابوہریرہ سے بھی حدیث مروی ہے۔ تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الأشربة 4 (3676)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 5 (3379)، (تحفة الأشراف: 11626) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3379)
اس سند سے اسی جیسی حدیث بیان کی۔
تخریج الحدیث: «انظر ما یأتي (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: *
عمر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ شراب گیہوں سے بنائی جاتی ہے، پھر انہوں نے پوری حدیث بیان کی۔
۱- عمر بن خطاب رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ گیہوں سے شراب بنائی جاتی ہے، یہ ابراہیم بن مہاجر کی روایت سے زیادہ صحیح ہے ۱؎، ۲- علی بن مدینی کہتے ہیں: یحییٰ بن سعید نے کہا: ابراہیم بن مہاجر حدیث بیان کرنے میں قوی نہیں ہیں، ۳- یہ حدیث دوسری سندوں سے بھی نعمان بن بشیر سے آئی ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/تفسیر سورة المائدة 10 (4619)، والأشربة 2 (5581)، و 5 (5588)، صحیح مسلم/التفسیر 6 (3032)، سنن ابی داود/ الأشربة 1 (3669)، سنن النسائی/الأشربة 20 (5581)، (تحفة الأشراف: 10538) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی سابقہ حدیث نمبر (۱۸۷۲) سے زیادہ صحیح ہے۔ قال الشيخ الألباني: **
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شراب ان دو درختوں: کھجور اور انگور سے بنتی ہے“۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- شعبہ نے عکرمہ بن عمار سے یہ حدیث روایت کی ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الأشربة 4 (1985)، سنن ابی داود/ الأشربة 4 (3678)، سنن النسائی/الأشربة 19 (5575)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 5 (3378)، (تحفة الأشراف: 14841)، و مسند احمد (2/279، 408، 409، 496، 518، 526)، سنن الدارمی/الأشربة 7 (2141) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3378)
|