أبواب الوتر کتاب: صلاۃ وترکے ابواب 11. باب مَا جَاءَ فِي الرَّجُلِ يَنَامُ عَنِ الْوِتْرِ أَوْ يَنْسَاهُ باب: وتر پڑھے بغیر سو جانے یا وتر کے بھول جانے کا بیان۔
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو وتر پڑھے بغیر سو جائے، یا اسے پڑھنا بھول جائے تو جب یاد آئے یا جاگے پڑھ لے“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الصلاة 341 (1431)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 122 (1188)، (تحفة الأشراف: 4198)، مسند احمد (3/31) (صحیح) (سند میں عبدالرحمن بن زید بن اسلم متکلم فیہ راوی ہیں لیکن متابعات و شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1188)
|