أبواب الوتر کتاب: صلاۃ وترکے ابواب 16. باب مَا جَاءَ فِي الصَّلاَةِ عِنْدَ الزَّوَالِ باب: زوال (سورج ڈھلنے) کے وقت کی نماز کا بیان۔
عبداللہ بن سائب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سورج ڈھل جانے کے بعد ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھتے، اور فرماتے: ”یہ ایسا وقت ہے جس میں آسمان کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ میرا نیک عمل اس میں اوپر چڑھے“ ۱؎۔
۱- عبداللہ بن سائب رضی الله عنہ کی حدیث حسن غریب ہے، ۲- اس باب میں علی اور ابوایوب رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں، ۳- نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ آپ زوال کے بعد چار رکعتیں پڑھتے اور ان کے آخر میں ہی سلام پھیرتے ۲؎۔ تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 5318)، وانظر: مسند احمد (3/411) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ہو سکتا ہے کہ یہ ظہر سے پہلے والی چار رکعت سنت مؤکدہ ہی ہوں، کسی نے اس کی وضاحت نہیں کی ہے کہ دونوں الگ الگ نمازیں ہیں یا دونوں ایک ہی ہیں۔ قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1157)
|