جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ الْكُسُوفِ نماز کسوف کے ابواب کا مجموعہ 874. (641) بَابُ النِّدَاءِ بِأَنَّ الصَّلَاةَ جَامِعَةٌ فِي الْكُسُوفِ سورج گرہن میں اعلان کرنا کہ نماز کے لئے آوَ جو جمع کرنے والی ہے،
اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ سورج گرہن کی نماز کے لئے اذان اور اقامت نہیں کہی جائے گی
تخریج الحدیث:
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں سورج کو گرہن لگا تو یہ اعلان کیا گیا، بیشک جمع کرنے والی نماز (تیار ہے) (اس) کے لئے آؤ۔ پھر مکمّل حدیث بیان کی۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اسی طرح اس روایت کو معاویہ بن سلام نے بھی سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کے واسطے سے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے بیان کیا ہے۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
امام صاحب نے حجاج الصواف کی سند بیان کی ہے۔ امام صاحب فرماتے ہیں کہ میں نے محمد بن یحییٰ کو فرماتے ہوئے سنا کہ حجاج الصواف ثقہ اور حافظ ہے۔
تخریج الحدیث: انظر الحديث السابق
|