سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں سورج کو گرہن لگا تو یہ اعلان کیا گیا، بیشک جمع کرنے والی نماز (تیار ہے)(اس) کے لئے آؤ۔ پھر مکمّل حدیث بیان کی۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اسی طرح اس روایت کو معاویہ بن سلام نے بھی سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کے واسطے سے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے بیان کیا ہے۔