كِتَاب الصِّيَامِ روزوں کے احکام و مسائل 39. باب اسْتِحْبَابِ صَوْمِ سِتَّةِ أَيَّامٍ مِنْ شَوَّالٍ اتِّبَاعًا لِرَمَضَانَ: باب: رمضان کے بعد ماہ شوال کے چھ روزوں کے استحباب کا بیان۔
ہمیں اسما عیل بن جعفر نے حدیث سنا ئی، (کہا:) مجھے سعد بن سعید قیس نے عمر بن ثا بت بن حارث خزعجی سے خبر دی، انھوں نے حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کی انھوں نے ان کو حدیث سنا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس نے رمضا ن کے روزے رکھے۔پھر اس کے بعد شوال کے چھروزے رکھے تو یہ (پوراسال) مسلسل روزے رکھنے کی طرح ہے۔
عبد اللہ بن نمیر نے باقی ماندہ سابقہ سند کے ساتھ حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے خبر دی کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہو ئے سنا۔۔۔اسی (سابقہ حدیث کے مانند۔
عبد اللہ بن مبا رک نے سعد بن سعید سے روایت کی، کہا: میں نے عمر بن ثا بت سے سنا، کہا: میں نے حضرت ایوب رضی اللہ عنہ سے سنا، کہہ رہے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔۔اسی (سابقہ حدیث) کے مانند۔
|