نمبر | آیات | تفسیر |
1 |
قسم ہے رات کی جب وہ چھا جائے! | |
2 |
اور دن کی جب وہ روشن ہو! | |
3 |
اور اس کی جو اس نے پیدا کیا نر اور مادہ! | |
4 |
بے شک تمھاری کوشش یقینا مختلف ہے۔ | |
5 |
پس لیکن وہ جس نے دیا اور ( نافرمانی سے) بچا۔ | |
6 |
اور اس نے سب سے اچھی بات کو سچ مانا۔ | |
7 |
تو یقینا ہم اسے آسان راستے کے لیے سہولت دیں گے۔ | |
8 |
اور لیکن وہ جس نے بخل کیا اور بے پروا ہوا۔ | |
9 |
اور اس نے سب سے اچھی بات کو جھٹلا دیا۔ | |
10 |
تو یقینا ہم اسے مشکل راستے کے لیے سہولت دیں گے۔ | |
11 |
اور اس کا مال اس کے کسی کام نہ آئے گا جب وہ ( گڑھے میں) گرے گا۔ | |
12 |
بلاشبہ ہمارے ہی ذمے یقینا راستہ بتانا ہے۔ | |
13 |
اور بلاشبہ ہمارے ہی اختیار میں یقینا آخرت اور دنیا ہے۔ | |
14 |
پس میں نے تمھیں ایک ایسی آگ سے ڈرا دیا ہے جو شعلے مارتی ہے۔ | |
15 |
جس میں اس بڑے بدبخت کے سوا کوئی داخل نہیں ہوگا۔ | |
16 |
جس نے جھٹلایا اور منہ موڑا۔ | |
17 |
اور عنقریب اس سے وہ بڑا پرہیز گار دور رکھا جائے گا۔ | |
18 |
جو اپنامال (اس لیے) دیتا ہے کہ پاک ہو جائے۔ | |
19 |
حالانکہ اس کے ہاں کسی کا کوئی احسان نہیں ہے کہ اس کا بدلہ دیا جائے۔ | |
20 |
مگر ( وہ تو صرف) اپنے اس رب کا چہرہ طلب کرنے کے لیے (د یتا ہے)جو سب سے بلند ہے۔ | |
21 |
اور یقینا عنقریب وہ راضی ہو جائے گا۔ |