كتاب الدعاء کتاب: دعا کے فضائل و آداب اور احکام و مسائل 8. بَابُ: لاَ يَقُولُ الرَّجُلُ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي إِنْ شِئْتَ باب: آدمی کو اس طرح نہیں کہنا چاہئے کہ اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھ کو بخش دے۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی یہ نہ کہے کہ اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش دے، بلکہ اللہ تعالیٰ سے یقینی طور پر سوال کرے، کیونکہ اللہ تعالیٰ پر کوئی زور زبردستی کرنے والا نہیں ہے۔“
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 13872)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/التوحید 31 (7477)، صحیح مسلم/الذکر والدعاء 3 (2679)، سنن ابی داود/الصلاة 358 (1483)، سنن الترمذی/الدعوات 78 (3497)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/القرآن 8 (28)، مسند احمد (2/243، 457، 486) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|