كتاب الدعاء کتاب: دعا کے فضائل و آداب اور احکام و مسائل 6. بَابُ: إِذَا دَعَا أَحَدُكُمْ فَلْيَبْدَأْ بِنَفْسِهِ باب: جب تم میں سے کوئی دعا کرے تو اپنے سے شروع کرے۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ ہم پر اور عاد کے بھائی (ہود علیہ السلام) پر رحم فرمائے“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5592، ومصباح الزجاجة: 1350) (ضعیف)» (سند میں زید بن الحباب ہیں، جو سفیان سے احادیث کی روایت میں غلطیاں کرتے ہیں، نیز ابو اسحاق مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے کی ہے، نیز ملاحظہ ہو: 4829)
وضاحت: ۱؎: ہود علیہ السلام قوم عاد کی طرف نبی بنا کر بھیجے گئے تھے۔ قال الشيخ الألباني: ضعيف
|