باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل و مناقب 30. بَابُ: فَضْلِ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ باب: جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ کے مناقب و فضائل۔
جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے پاس آنے سے نہیں روکا، اور جب بھی مجھے دیکھا میرے روبرو مسکرائے اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی کہ میں گھوڑے پر ٹک نہیں پاتا (گر جاتا ہوں) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ میرے سینے پہ مارا اور دعا فرمائی: ”اے اللہ! اس کو ثابت رکھ اور اسے ہدایت کنندہ اور ہدایت یافتہ بنا دے“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الجہاد 154 (3035)، الأدب 68 (6089)، مناقب الأنصار 21 (3822)، صحیح مسلم/فضائل الصحابة 29 (2475)، سنن الترمذی/ المناقب 42 (3820)، (تحفة الأشراف: 3224)، مسند احمد (4/358، 359، 362، 365) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: جریر رضی اللہ عنہ دراز قد، خوبصورت اور حسین و جمیل تھے، عمر رضی اللہ عنہ ان کو اس امت کا یوسف کہا کرتے تھے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|