باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل و مناقب 25. بَابُ: فَضْلِ سَلْمَانَ وَأَبِي ذَرٍّ وَالْمِقْدَادِ باب: سلمان، ابوذر اور مقداد رضی اللہ عنہم کے مناقب و فضائل۔
بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے مجھے چار افراد سے محبت کرنے کا حکم دیا ہے، اور مجھے بتایا ہے کہ وہ بھی ان سے محبت رکھتا ہے“، عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! وہ کون لوگ ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علی انہیں لوگوں میں سے ہیں (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تین بار فرمایا)، اور ابوذر، سلمان اور مقداد ہیں“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/المنا قب 21 (3718)، (تحفة الأشراف: 2008)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/351، 356) (ضعیف)» (ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 1549)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|